لاہور میں پہلا ای کامرس پلیٹ فارم بنانے کا فیصلہ
لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت نے لاہور میں پنجاب کی تاریخ کا پہلا ای کامرس پلیٹ فارم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ مقامی چائینز کمپنی نے ای کامرس پلیٹ فارم کی تیاری کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پلیٹ فارم کی تیاری کے بعد مذکورہ چائنیز کمپنی کے ماہرین ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور کے نوجوانوں کو ٹریننگ دیں گے جس سے دیگر ممالک کے نوجوان بھی مستفید ہو سکیں گے۔