الخدمت فاؤنڈیشن : لاہور میں بنو قابل کی رجسٹریشن کا آغاز

الخدمت فاؤنڈیشن : لاہور میں بنو قابل کی رجسٹریشن کا آغاز

لاہور(سیاسی نمائندہ)الخدمت فاؤنڈیشن نے فری آئی ٹی ٹریننگ پروگرام ‘‘بنو قابل’’کے تحت لاہور میں رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ۔

اس پروگرام کا مقصد لاکھوں طلبہ کو مفت آئی ٹی تعلیم فراہم کرتے ہوئے ملک بھر میں ڈیجیٹل انقلاب کی راہ ہموار کرنا ہے ۔سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان سید وقاص جعفری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنو قابل پروگرام محض ایک پروگرام نہیں بلکہ ایک عزم ہے جو نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، اور خود انحصاری کے ذریعے غربت اور بے روزگاری کی دلدل سے نکالنے کی کوشش کررہاہے ، یہ پروگرام نہ صرف پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ طلبہ کی انفرادی و معاشی حالت کو بھی بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اس پروگرام کے تحت طلباوطالبات کو آئی ٹی کے 28 جدید کورسز کرائے جائیں گے جن میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈویلپمنٹ، فری لانسنگ، ای کامرس، اور دیگر آئی ٹی مہارتیں شامل ہیں۔ اگلے مرحلے میں فری آئی ٹی کورسز مکمل کرنے والے طلبہ کو انڈسٹری کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں