اعضا کی پیوندکاری کیلئے 28ہسپتال رجسٹرڈ کرنیکی منظوری

اعضا کی پیوندکاری کیلئے 28ہسپتال رجسٹرڈ کرنیکی منظوری

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے 33 ویں اجلاس کی روشنی میں اہم فیصلے کر لئے گئے۔

اجلاس کے دوران مانیٹرنگ اتھارٹی کے 30، 31 اور 32 ویں اجلاس کے منٹس کی متفقہ طور پر منظوری بھی دی گئی تھی۔ مانیٹرنگ اتھارٹی نے پی ہوٹا کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ٹرمز اور ریفرنسز کی بھی متفقہ طور پر منظوری دی تھی۔ اجلاس کی روشنی میں مختلف اعضا کی پیوندکاری کیلئے 28 ہسپتالوں کو رجسٹرڈ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر لاہور، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر لاہور اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز اینڈ بون میرو ٹرانسپلانٹیشن لاہور کو اجازت دی گئی ہے ۔ کارنیاٹرانسپلانٹ کیلئے گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ اور الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال لاہور کو اجازت دی گئی ہے ۔ جگر ٹرانسپلانٹ کیلئے شیخ زید ہسپتال لاہور، بحریہ انٹرنیشل آرچرڈ ہسپتال لاہور، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر لاہور، فاروق ہسپتال لاہور اور شاہدہ اسلام ٹیچنگ ہسپتال لودھراں ودیگر کو اجازت دی گئی ہے ۔ جگر کے ایمرجنسی ٹرانسپلانٹ کے حوالے سے متفقہ طور پر پالیسی کی منظوری دی گئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں