محکمہ ٹرانسپورٹ کا 6 شہروں میں اربن ٹرانسپورٹ سٹڈیز کا آغاز

محکمہ ٹرانسپورٹ کا 6 شہروں میں  اربن ٹرانسپورٹ سٹڈیز کا آغاز

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی ہدایت پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت اربن ٹرانسپورٹ سٹڈیز پر اہم اجلاس ٹرانسپورٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں6شہروں سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، شیخوپورہ اور رحیم یار خان کی اربن ٹرانسپورٹ سٹڈیز کیلئے تجاویز پر غور کیا گیا جبکہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ احمد جاوید قاضی نے تمام سٹڈیز مکمل کرنے سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے تمام شہروں کی ضرورت کے مطابق سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں