دھی رانی پروگرام 50 جوڑوں کی درخواستیں منظور

 دھی رانی پروگرام  50 جوڑوں کی درخواستیں منظور

لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے کی،اجلاس کے دوران ڈی جی سوشل ویلفیئر سکندر ذیشان نے دھی رانی پروگرام کی تیاری کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمیٹی نے لاہور کے 50 کے قریب مستحق جوڑوں کی درخواستوں کی منظوری دی اور پہلے مرحلے میں اجتماعی شادیوں کے انعقاد کی حکمت عملی پر غور کیا۔ پہلے مرحلے میں 1500 مستحق جوڑوں کی شادی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں