ایل ڈی اے سٹی میں جلد کمرشل سرگرمیوں کا آغاز کرنیکا فیصلہ

ایل ڈی اے سٹی میں جلد کمرشل سرگرمیوں کا آغاز کرنیکا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سٹی بارے اجلاس ہوا جس میں ایل ڈی اے افسران سمیت سکیم کے ڈویلپمنٹ پارٹنرز نے شرکت کی۔

سکیم کی باقی ماندہ لینڈ کے پریکیورمنٹ پلان بارے بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔ اقبال سیکٹر کے الاٹیز کو جلد خوشخبری دیں گے جس میں ترقیاتی کاموں کا جلد آغاز کیا جائے گا۔ ایل ڈی اے سٹی میں جلد کمرشل سرگرمیوں کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ چناب روڈ کی تعمیر آخری مراحل میں ہے ۔ سکیم میں ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ ایل ڈی اے سٹی کے مزید بلاکس کا جلد قبضہ دیا جائے گا، گھروں کی تعمیر میں تیزی آئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں