تھنک فیسٹیول کے آخری روز مختلف موضوعات پر سیشنز

لاہور(سپیشل رپورٹر)الحمرا آرٹ کونسل میں جاری دو روزہ تھنک فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا، تھنک فیسٹ 2025 کے آخری روز مختلف موضوعات پر سیشنز منعقد ہوئے۔۔۔
جن میں تعلیم، سیاست، سماجیات، آرٹ، فلم اور کھیل کے پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔ڈائریکٹر پالیسی پلاننگ اینڈ امپلی منٹیشن یوسی پی خدیجہ عامر نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا 15 سال میں ٹیکنالوجی تیزی سے تبدیل ہوئی ،نئی ٹیکنالوجی میں سوشل میڈیا اور اے آئی بھی شامل ہوئی۔ اہم سیشنز میں ’’گرین ورک فورس کی تعمیرکیلئے پائیدار دنیا کیلئے ہنر‘‘کے عنوان سے سیشن ،آرٹ آف کیپٹنسی\"، \"دین اور دنیا\"، \"سلام سینما\"، اور \"میڈیا ان پولرائزڈ ٹائمز\" شامل تھے ۔ وکیل سلمان اکرم راجا، اداکار احد رضا میر، اور سابق کرکٹر ثنا میر نے بھی سیشنز میں شرکت کی اور حاضرین کو اپنے تجربات سے مستفید کیا۔ بک اور فوڈ سٹالز نے فیسٹیول کی رونق میں مزید اضافہ کیا، طلبہ وطالبات نے فیسٹیول میں ڈھول کی تھاپ پر روایتی بھنگڑے ڈالے۔