وزیر بلدیات کا گھروں سے کوڑا جمع کرنے کا جائزہ

وزیر بلدیات کا گھروں سے کوڑا جمع کرنے کا جائزہ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گھروں سے کوڑا جمع کرنے کے کام کا جائزہ لینے کے لئے وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک، سیکرٹری بلدیات شکیل احمد اور چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملک بلال ذوالفقار کھوکھر بھی ساتھ تھے ۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے سی ای او بابر صاحب دین نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ وزیر بلدیات اور معاون خصوصی نے آشیانہ ہاؤسنگ روڈ اور یوحنا آباد کے علاقوں کا دورہ کیا۔ ذیشان رفیق نے دکانداروں اور علاقہ مکینوں سے کوڑا اٹھانے کے بارے میں بات چیت کی۔ اہل علاقہ نے بتایا پہلے کی نسبت اب صفائی کے انتظامات انتہائی بہتر ہیں۔ صوبائی وزیر اور معاون خصوصی نے یوحنا آباد میں شکایات ڈیسک کا بھی دورہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں