ٹولنٹن مارکیٹ اپ گریڈیشن منصوبے کا ڈیزائن تیار

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)شہر لاہور کی پرانی ٹولنٹن مارکیٹ کی اپ گریڈیشن اور ری ماڈلنگ کا منصوبہ،پنجاب کابینہ نے ٹولنٹن مارکیٹ اپ گریڈیشن منصوبے کی منظوری دے دی۔۔۔
ایل ڈی اے نے ٹولنٹن مارکیٹ اپ گریڈیشن منصوبے کا مفصل ڈیزائن تیار کر لیا،ایل ڈی اے نے ٹولنٹن مارکیٹ کی اپ گریڈیشن کا تخمینہ تیار کر لیا، ٹولنٹن مارکیٹ کی بحالی پر 18 کروڑ 73 لاکھ 76 ہزار 561 روپے کا تخمینہ لگایا گیا، مارکیٹ کی اپ گریڈیشن کا کام چار ماہ کے عرصہ میں مکمل کیا جائے گا۔ ماہ فروری 2025 کے آغاز میں باقاعدہ طور پر ٹولنٹن مارکیٹ اپ گریڈیشن کا کام ہوگا، ٹولنٹن مارکیٹ کی اپ گریڈیشن کے لیے مختلف محکمہ جات ملکر کام کریں گے، دکانوں کی فیس اپ لفٹنگ اور یونیفارم بورڈز کی تنصیب، ویسٹ ڈسپوزل سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ ہاتھ دھونے کے سٹیشن، ٹوائلٹس اور صفائی ستھرائی کے سٹیشن ٹولنٹن مارکیٹ میں بنائے جائیں گے، ٹریفک روانی بہتر بنانے کے لیے سڑکوں کی مرمت ،سروس لین اور لوڈنگ ان لوڈنگ کے لیے بیز بنائے جائیں گے ،ڈرینج سسٹم، سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم کو بھی بہتر بنایا جائے گا، ٹولنٹن مارکیٹ کی تمام دکانیں ایک جیسی اور مختلف سیکشنز میں نظر آئیں گی۔