24 دسمبر تک جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹس کے میٹر جاری

24 دسمبر تک جمع شدہ  ڈیمانڈ نوٹس کے میٹر جاری

لاہور(اپنے کامرس رپورٹرسے)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو مزید 30 ہزار سنگل فیز میٹرز کا سٹاک مل گیا،کمپنی نے 24 دسمبر تک جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹس کے میٹر جاری کر دیئے۔

لیسکو کی جانب سے چند روز کے دوران 88 ہزار میٹرز جاری کئے گئے ،لیسکو میں گزشتہ چھ ماہ سے سنگل فیز میٹرز کی قلت پیدا ہوئی تھی،قلت کی وجہ سے نیو کنکشن اور ڈیفیکٹو میٹرز کو تبدیل نہیں کیا جا سکا۔لیسکو نے نیو کنکشن کیلئے میٹرز کا اجرا شروع کر رکھا ہے۔ خراب میٹرز کی تبدیلی کے لئے تاحال میٹرز کا اجرا نہیں ہو سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں