سپریم کورٹ برانچ رجسٹری عمارت کی بحالی اور تحفظ بارے اجلاس

 سپریم کورٹ برانچ رجسٹری عمارت کی بحالی اور تحفظ بارے اجلاس

لاہور(سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل آ ثار قدیمہ ظہیر عباس ملک کی زیر صدارت لاہور سپریم کورٹ برانچ رجسٹری عمارت کی بحالی اور تحفظ کے کاموں کی نگرانی بارے ماہرین کی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس گارڈن ٹاؤن میں ڈائر یکٹوریٹ جنرل آثار قدیمہ کے کمیٹی روم میں ہواجس میں سینئر حکام اور ماہرین نے شرکت کی،شرکا نے بحالی کے کاموں کی پیش رفت بارے تبادلہ خیال ،درپیش چیلنجز پر غور اور یہ یقینی بنانے پر زور دیا کہ تمام تحفظاتی اقدامات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں