پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی کونسل کا اجلاس

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی کونسل کا 14 واں اجلاس صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ہواجس میں کونسل ممبران کے سامنے 7 ایجنڈوں کو پیش کیا گیا۔
چیئرمین رنگ روڑ اتھارٹی نے کونسل ممبران کو ایجنڈوں پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں دو رویہ جی ٹی روڑ تا لاہور سیالکوٹ موٹروے وانڈ کے ٹول کولیکشن کی منظوری دی گئی۔