جامعہ المرکزالاسلامی والٹن میں معراج النبیؐ کانفرنس

لاہور(سیاسی نمائندہ)تحریک لبیک پاکستان اور صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا واقعہ معراج حضورؐ کی عظمتوں اور بلندیوں کا مظہر ہے۔
اس بات کی دلیل ہے کہ انسانیت صاحب معراج کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ المرکزالاسلامی والٹن میں جمعیت علما پاکستان کے زیر اہتمام مولانا عطا الرحمن نقشبندی کی صدارت میں معراج النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے مولانا نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین ،مولانا نعیم احمد سعید،مولانا مستنصراحمد نورانی اور دیگر علما نے بھی خطاب کیا۔