یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور(سپیشل رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد اور مہوش سلطانہ کی جانب سے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں ایک اہم قرارداد جمع کرائی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان پنجاب اسمبلی تسلیم کرتا ہے کہ 5فروری ہر سال یومِ یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اظہار کیا جا سکے ۔5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام، یعنی آرٹیکل 370اور 35اے کی منسوخی کی شدید مذمت کرتا ہے۔