ڈی جی والڈ سٹی ملازمت کے معاہدے میں پانچویں بار توسیع کیخلاف درخواست پر نوٹس

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کے ملازمت کے معاہدے میں پانچویں بار توسیع کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔۔
عدالت نے نوٹس جاری کرکے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شجاعت علی خان نے سماعت کی ۔درخواست میں کامران لاشاری کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا ۔ دوران سماعت درخواست گزار وکیل نے موقف اختیارکیا قانون میں کنٹریکٹ ملازم کو صرف ایک بار توسیع دی جا سکتی ہے ۔