لیڈی ہیلتھ ورکر پولیو ڈیوٹی کے دوران حادثے میں جاں بحق

لیڈی ہیلتھ ورکر پولیو ڈیوٹی کے دوران حادثے میں جاں بحق

کندیاں(نمائندہ دنیا )نواحی علاقہ گھنڈی بی ایچ یو پر تعینات لیڈی ہیلتھ ورکر پولیو ڈیوٹی کے دوران ہسپتال کے سامنے موٹر سائیکل اور کار کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئی ۔۔

 تفصیلات کے مطابق گھنڈی بی ایچ یو پر تعینات لیڈی ہیلتھ ورکر نورین پولیو ڈیوٹی کے دوران ویکسین بکس لیکر ہسپتال سے باہر نکل رہی تھی کہ اچانک تیز رفتار موٹر سائیکل اور کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گئی ،پہلے میانوالی ہسپتال منتقل کیا گیا اس کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی لے جایا جارہا تھا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں