گدھا گاڑی کی ٹکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق

قصور(نمائندہ دنیا) سرائے مغل کے نواح میں گدھا گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، 43سالہ خادم حسین موٹرسائیکل پر سرائے مغل کے نزدیک جارہا تھا ۔۔
کہ مخالف سمت سے آنے والی گدھا گاڑی سے ٹکر ہوجانے کے نتیجہ میں وہ موقع پردم توڑگیا، ریسکیو 1122کے عملہ نے لاش کو ہسپتال پہنچا دیا، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔