بیوی سے جھگڑ کرنوجوان کی خودکشی

بیوی سے جھگڑ کرنوجوان کی خودکشی

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صفدرآباد کی آبادی سادات کالونی کے رہائشی نوجوان نے بیوی سے جھگڑنے کے بعد اپنے سینے پر پستول سے گولی مارکرخودکشی کرلی۔۔

 بتایا گیا ہے کہ 25 سالہ محمدارشد کا اپنی بیوی سائرہ بی بی سے جھگڑا ہوگیا ،جس سے دلبرداشتہ ہوکر محمدارشد نے اپنے سینے پر فائر مارلیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ،وقاص وغیرہ نے فوری طور پر اسے ٹی ایچ کیوہسپتال صفدرآباد پہنچایا ،جہاں حالت تشویشناک ہونے پر اسے ڈی ایچ کیوہسپتال لایا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں