6ماہ: 81ہزار نیٹ میٹرنگ کنکشنز کو بل جاری

6ماہ: 81ہزار نیٹ  میٹرنگ کنکشنز کو بل جاری

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ششماہی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، 6ماہ کے دوران 81 ہزار 929 نیٹ میٹرنگ کنکشنز کو بل جاری ہوئے۔۔۔

نیٹ میٹرنگ کنکشنزکی مجموعی کیپسٹی 1104میگاواٹ تھی ،سنگل فیز میٹروں کی کمی پر بھی احسن طریقے سے قابو پایا گیا،نئے کنکشنز کو 80ہزار200میڑز جاری،66 ہزار400انسٹال کیے گئے ،خراب ہو نیوالے 72ہزار366میٹرز کو تبدیل کیا گیا ،کیٹگری ون اور ٹو کے 1961فیڈرز پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی ،کیٹگری 3کے فیڈز پر تین گھنٹے ، کیٹگری 4کے فیڈز پر 4گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوئی، کیٹگری 5کے فیڈرز پر5گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں