4ہزارسرکاری سکولوں کی نجکاری کیلئے آنے والی 60 فیصد درخواستیں مسترد

4ہزارسرکاری سکولوں کی نجکاری کیلئے  آنے والی 60 فیصد درخواستیں مسترد

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)چار ہزارسرکاری سکولوں کی نجکاری کیلئے آنے والی 60 فیصد درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ سرکاری سکول لینے کیلئے آئی 20 ہزار درخواستوں میں سے صرف 6 ہزار میرٹ پر پوری اترسکیں ،6 ہزار اہل افراد اور کمپنیوں کی مزید سکروٹنی کی جائے گی۔ پیف حکام کا کہنا ہے کہ نئے تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے حتمی امیدواروں کی سلیکشن کرلی جائے گی اور پہلے مرحلے میں پانچ ہزار آٹھ سو سکولز آؤٹ سورس کئے جائیں اور تیسرے مرحلے میں 3ہزار سکولوں کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں