22 نان زگ زیگ بھٹے مسمار 18 ٹن پلاسٹک ضبط

 22 نان زگ زیگ بھٹے مسمار 18 ٹن پلاسٹک ضبط

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبے بھر میں ماحولیات کو بہتر بنانے کے لئے ماحولیاتی تحفظ ایجنسی نے مؤثر اقدامات کئے ہیں، 22 نان زگ زیگ بھٹے مسمار کر دئیے گئے۔۔۔

 جبکہ انسداد پلاسٹک بیگ مہم کے دوران 18 ٹن پلاسٹک ضبط کیا گیا۔4,254 مقامات کا معائنہ اور 383 نوٹس جاری کئے گئے۔ 16 صنعتی یونٹ کو سیل کر کے 11.8 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 8 مقدمات درج کئے گئے ۔اس کے علاوہ زیرِ تعمیر 25 مقامات پر مسٹ سپرنکلنگ سسٹم نصب کئے گئے تاکہ فضائی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں