پولیس کارکردگی کے اہداف کے حصول میں پیش رفت کا جائزہ

 پولیس کارکردگی کے اہداف کے حصول میں پیش رفت کا جائزہ

لاہور(کرائم رپورٹر)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا۔جس میں محکمہ پولیس کے ’’کی پرفارمنس انڈیکیٹرز‘‘ میں شامل اضافی نکات پر عملدرآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں محکمہ پولیس کی کارکردگی کے اہداف کے حصول میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پرانی دشمنیوں کے حامل فریقین سے شورٹی بانڈز لینے کا فیصلہ کیا گیا۔سی سی پی او نے کہا پرانی دشمنی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں،خواتین اور بچوں کی شکایات کو فوری نمٹایا جائے ،ریپ کیسزمیں پولیس ایس او پیز کوفالو کرے تا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔انہوں نے کہا 1787کمپلینٹ سیل سے لاہور سے متعلق موصول درخواستوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں