ایل ڈی اے: ریکارڈ جانچ پڑتال کی 3 ہزار درخواستیں التوا کا شکار

لاہور(شیخ زین العابدین)ایل ڈی اے کی سفٹنگ ٹیم ڈیڈ لائن پر ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ نہ کرسکی، ریکارڈ سفٹنگ میں تاخیر پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق برہم ہوگئے۔۔۔
ایل ڈی اے میں التوا کا شکار درخواستوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی، ڈیجیٹلائزیشن کے بعد آن لائن ہونے والی سکیموں کے ریکارڈ کی سفٹنگ کے لیے کوئی ٹائم لائن مقرر نہ کی گئی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا کہنا تھا کہ مکمل طور پر سفٹڈ، کلیئر شدہ فائلوں کو ایک کلک پر پراسس کیا جائے۔