این ٹی ڈی سی کا ترسیلی آلات کی صنعت کے فروغ کا اقدام

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) این ٹی ڈی سی نے ملکی صنعت اور ملک میں تیار شدہ آلات کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے اقدام کا آغاز کیا ہے۔
اسی سلسلے میں این ٹی ڈی سی کے چیف انجینئر (میٹریل پروکیورمنٹ اینڈ مینجمنٹ) نے مقامی کمپنیوں کو تقریباً 781 ملین روپے کے ایجوکیشنل آرڈرز جاری کئے ۔ٹاورز، انتہائی درست انرجی میٹرز، ہائی پاور ٹرانسفارمرز اور کنڈکٹرز کیلئے مانیٹرنگ ڈیوائسز خریدی جائیں گی۔اس اقدام کے تحت جنرل منیجر (ڈیزائن اور انجینئرنگ) انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن کی قیادت میں 5 رکنی کمیٹی نے میسرز صدیق سنز کا دورہ کیا جن میں جنرل منیجر (ایسیٹ مینجمنٹ) نارتھ، انجینئر محمد مصطفی، چیف انجینئر (ٹرانسمیشن لائن ڈیزائن) انجینئر شاہد شفیع سیال اور چیف انجینئر (میٹریل پروکیورمنٹ اینڈ مینجمنٹ) انجینئر زاہد اقبال شامل ہیں۔ کمیٹی نے میسرز صدیق سنز کی جانب سے تیار کئے جانے والے آلات و سازوسامان کے معیار کا جائزہ لیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر محمد وسیم یونس نے انرجی میٹرز کے مقامی مینوفیکچررز کو ایجوکیشنل آرڈر دینے کی منظوری دی۔ اس سے زرمبادلہ کی بچت کرنے میں مدد ملے گی۔