سوشل سکیورٹی ،یوم گردہ منایا گیا ہسپتالوں میں تقریبات

سوشل سکیورٹی ،یوم گردہ منایا گیا  ہسپتالوں میں تقریبات

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب سوشل سکیورٹی میں ورلڈ کڈنی ڈے منایا گیا ۔ہسپتالوں میں مختلف تقریبات اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جن کا مقصد عوام میں گردوں کی بیماریوں کے متعلق شعور بیدار کرنا اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ ماہر ڈاکٹروں نے گردوں کی بیماریوں کی علامات، بروقت تشخیص، احتیاطی تدابیر اور صحت مند طرزِ زندگی کی اہمیت پر گفتگو کی۔ کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی کا کہنا تھا سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈائلسز سنٹرز قائم ہیں ۔ جہاں دو شفٹوں میں مریضوں کو اعلیٰ معیار کی ڈائلسز سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ یہ جدید مشینری، تربیت یافتہ عملہ اور آرام دہ ماحول کے ذریعے مریضوں کی زندگیوں میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں