عالمی رینکنگ : مضامین کی درجہ بندی میں پنجاب یونیورسٹی نمایاں

عالمی رینکنگ : مضامین کی درجہ بندی میں پنجاب یونیورسٹی نمایاں

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)کیو ایس ورلڈ یونیورسٹیز رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی کے 19 مضامین کو مختلف کیٹیگریز میں دنیا کے اعلیٰ اداروں میں شامل کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال کی درجہ بندی کے مقابلے کئی مضامین میں بہتری آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، تازہ ترین 2025 کیو ایس مضمون وار درجہ بندی میں، پیٹرولیم انجینئرنگ اور لائبریری اینڈ انفارمیشن مینجمنٹ کو الگ الگ دنیا کے 51-100 بہترین اداروں میں شامل کیا گیا ہے جبکہ دیگر مضامین میں لنگوسٹکس301-350،پیٹرولیم انجینئرنگ 51-100،کیمیکل انجینئرنگ 351-400،فارمیسی اور فارماکولوجی251-300، سوشل سائنس اینڈ مینجمنٹ 401-450، بائیولوجیکل سائنسز451-520، کیمسٹری301-350،فزکس اینڈ ایسٹرانومی301-350،بزنس اینڈ مینجمنٹ401-450، ریاضی201-250، نیچرل سائنسز401-450،ایگریکلچراینڈفاریسٹری251-300، کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن سسٹمز401-450، میٹریل سائنس401-550،اکنامکس اینڈ اکانومیٹرکس500-451، میڈیسن650-601، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی363 اوراینوائرمینٹل سائنسز کو401-450 ،اداروں میں شامل کیا گیا ہے ۔پنجاب یونیورسٹی پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جسے کیو ایس 2025 سبجیکٹ رینکنگ میں19 مضامین میں درجہ دیا گیاہے ۔دریں اثنا یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر نے کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی سبجیکٹ رینکنگ 2025 کے مطابق ویٹر نری سائنس کے سبجیکٹ میں دنیا بھر کی جامعات میں 51-100 کی نما یا ں پو زیشن حا صل کی ۔علاوہ ازیں عالمی درجہ بندی میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی نمایاں ترقی کا سلسلہ جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں