شعبہ اصلاح آبپاشی اورعالمی بینک کے تعاون سے تربیتی ورکشاپ

لاہور(کامرس رپورٹر)سیکرٹر ی زراعت افتخار علی نے بتایا کہ صوبے میں جدید نظامِ آبپاشی کی تنصیب پر کسانوں کو 70 فیصد سبسڈی د ی جارہی ہے۔
محکمہ زراعت پنجاب کے شعبہ اصلاح آبپاشی اورعالمی بینک کے تعاون سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا، جس میں عالمی بینک کے سینئر واٹر ریسورس سپیشلسٹ فرانکوائس اونیمس بھی شریک ہوئے۔ سیکرٹری زراعت نے مزید بتایا کہ عالمی بینک منصوبے کے لئے 67 ارب روپے کی مالی اعانت دے رہا ہے ، جبکہ حکومتِ پنجاب منصوبے پر 9 ارب روپے سے زائد رقم دے رہی ہے۔