مو لاناسمیع الحق شہید کے مشن کے سا تھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں:جے یو آئی(س)

 مو لاناسمیع الحق شہید کے مشن کے سا تھ  شانہ بشانہ کھڑے ہیں:جے یو آئی(س)

لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت علما اسلام( س) پنجاب کے امیر پیر عبدالقدوس نقشبندی، ناظم اعلیٰ مولانا ایوب خان، سیکرٹری اطلاعات مولانا قاری اعظم حسین ،ناظم اعلیٰ لاہور مولانا طیب عثمانی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری رحمت اللہ لاشاری، پیر اکبر ساقی ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہا مولانا عبدالحق ثانی کو مرکزی امیر مقرر کئے جانے کا خیر مقدم کر تے ہیں،ملک میں اسلامی نظام کے عملی نفاد کیلئے مو لاناسمیع الحق شہید کے مشن کے سا تھ ہم شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مو لانا حامد الحق کی جدائی بہت بڑا سا نحہ ہے اللہ انکے فر زند کو ان کا حقیقی جانشین بنائے ۔  انہو ں نے مزید کہا حکومت وقت اور مقتدر اداروں کی مولانا حامد الحق کی شہادت پر خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے ،مولانا حامد الحق شہید ہمیشہ پاکستان کی سلامتی ،دفاع اوراستحکام کی سیاست پر یقین رکھتے تھے ، وہ منفی سیاست کے قطعا روادار نہیں تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں