بکر منڈی سے 300 کلو ناقص گوشت برآمد

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)میٹ سیفٹی ٹاسک فورس نے بکر منڈی میں چھاپہ مار کر حویلی سے ناقص 300 کلو گوشت برآمد کر لیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے اس حوالے سے بیان میں کہا مضر صحت ناقابل استعمال گوشت کو برآمد کر کے تلف کیا گیا،حویلی سے بیمار مردہ جانور برآمد ہونے پر کارروائی کی گئی۔ گودام اور حویلی میں چھپ کر مردہ جانوروں کا گوشت تیار کیا جا رہا تھا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا ذبح شدہ ظاہر کرنے کے لئے مردہ جانوروں کی گردن پر کٹ لگائے گئے تھے۔