صوبہ میں 500 الیکٹرک بسیں چلانے کی تیاری

صوبہ میں 500 الیکٹرک بسیں چلانے کی تیاری

لاہور (شیخ زین العابدین) لاہور سمیت پنجاب کے شہروں میں ٹرانسپورٹ سسٹم کا فقدان ختم کرنے کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ نے آئندہ مالی سال کی تجاویز میں نئی بسوں کی خریداری کیلئے تجاویز پنجاب حکومت کو ارسال کر دیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سال 2026 تک ایک ہزار بسیں خریدنے کی تجاویز بجٹ میں شامل کرنیکی استدعا کر دی گئی۔ تفصیل کیمطابق پنجاب کے عوام کیلئے جدید سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ نے نیا ماس ٹرانزٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ۔ فیڈر بسوں کی تعداد بڑھانے کیساتھ ساتھ الیکٹرک بسوں کو بھی سسٹم میں شامل کیا جا رہا ہے ۔ اس وقت لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں ٹرانسپورٹ کا شدید فقدان ہے ، جس کی وجہ سے شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے ۔ حکومت نے لاہور میں محدود پیمانے پر الیکٹرک بسیں متعارف کر ائی ہیں لیکن موجودہ ضروریات کے مطابق مزید بسیں درکار ہیں۔ اسی لئے محکمہ ٹرانسپورٹ نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں نئے منصوبے شامل کرنیکی تیاری مکمل کر لی ۔پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر حکومت کی جانب سے محدود تعداد میں 27 الیکٹرک بسیں متعارف کر ائی گئی ہیں، لیکن لاہور کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مزید1250 بسوں کی ضرورت ہے ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے تجاویز تیار کر لی ہیں۔ سال 2025-26  میں لاہور میں فیڈر بسوں کی تعداد200سے بڑھا کر 475کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 2025-26 میں لاہور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں بھی بسیں چلانے کی تجویز دی گئی ہے ، حکومت نے صوبے میں 500 سے زائد الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 2026 تک یہ تعداد ایک ہزار تک پہنچانے کی تجویز بجٹ میں شامل کرنے کی استدعا کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں