یوم پاکستان پر پاک افواج کوخراج تحسین پیش : رانا تنویر

یوم پاکستان پر پاک افواج کوخراج تحسین پیش : رانا تنویر

کالا شاہ کاکو(نامہ نگار)یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ ہماری تاریخ کا ایک اہم دن ہے جو ہمیں اس عزم کی یاد دلاتا ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جو ہمارے آباؤ اجداد نے ایک آزاد، خودمختار اور اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے کیا تھا،انہوں نے کہا قراردادِ پاکستان کی منظوری نے ایک ایسے وطن کی بنیاد رکھی، جہاں ہم آزادی اور خودمختاری کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں،اپنے ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ میں اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جو ہر مشکل گھڑی میں ہماری آزادی، خودمختاری اور سلامتی کی ضامن ہیں۔، انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے ہمیشہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اور قوم کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ ہماری افواج نہ صرف ملکی سرحدوں کی محافظ ہیں بلکہ قدرتی آفات اور قومی بحرانوں میں بھی ہمیشہ صفِ اول میں کھڑی ہوتی ہیں،رانا تنویر حسین نے کہا کہ آج کے دن ہم سب کو مل کر یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور ملک کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ،قومی اتحاد، قربانی اور پختہ ارادے کے ساتھ ہم پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں