گرانفروشی بے لگام : چکن 700 ، لہسن 740 ، سیب 450 تک فروخت

گرانفروشی بے لگام : چکن 700 ، لہسن 740 ، سیب 450 تک فروخت

لاہور(کامرس رپورٹر سے)رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بھی سرکاری مشینری موثر کریک ڈاؤن نہ کر سکی جس کی وجہ سے شہر کی اوپن مارکیٹوں خصوصاً گلی محلے کی سطح پر دکانداروں نے پھل اور سبزیاں من مانے نرخوں پر فروخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 کیرج شاپ ، جی ٹی روڈ ، گڑھی شاہو ، باغبانپورہ ،راوی روڈ ،دھرمپورہ ،مزنگ ،اسلامپورہ سمیت کئی مقامات پر دکانداروں نے سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں کرنا بھی مناسب نہ سمجھا ۔ سرکاری نرخنامے میں آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی قیمت 50روپے مقرر کی گئی تاہم پوش علاقوں سمیت مختلف مقامات پر 70سے 80روپے کلو فروخت ہوا ، پیاز درجہ اول50کے بجائے 70، ٹماٹر درجہ اول60کے بجائے 80، لہسن دیسی نیا250کے بجائے 360سے 380، لہسن چائنہ600کے بجائے 700 سے 740، ادرک 420کے بجائے 460سے 480، کھیرا فارمی40کے بجائے 60،میتھی50کے بجائے 65سے 70، بند گوبھی40کے بجائے 60،پھول گوبھی30کے بجائے 50،شملہ مرچ65کے بجائے 100سے 120، مٹر110کے بجائے 140سے 150، سبز مرچ110کے بجائے 150، پالک فارمی40کے بجائے 50، کچنار 330کے بجائے 380سے 400 ، گاجر دیسی30کے بجائے 40 ،لیموں چائنہ 110کے بجائے 280سے 300روپے کلو تک فروخت کئے گئے ۔ سیب ایرانی درجہ اول کی قیمت سرکاری نرخنامے میں290 روپے مقرر کی گئی تاہم مختلف مقامات پر 430سے 450 روپے کلو تک فروخت ہوئے ، سیب کا لا کولو پہاڑی درجہ اول325کے بجائے 450سے 500، سیب کالا کولو میدانی درجہ اول190کے بجائے 250سے 270، سیب سفید درجہ اول170کے بجائے 200سے 220، ،امرود درجہ اول220کے بجائے 250، لوکاٹ 300،خربوزہ درجہ اول140کے بجائے 200، پپیتا250 کے بجائے 280سے 300، سٹرابری درجہ اول210کے بجائے 280، کھجور ایرانی460کے بجائے 550سے 560روپے کلو فروخت کی گئی۔ کیلا درجہ اول درجن260کے بجائے 340سے 350تک بیچا گیا۔ دوسری جانب حکومت کے زیر انتظام بازاروں میں پھل اور سبزیاں مقررہ نرخوں پر فروخت ہوئے ۔ کئی مقامات پر معیار جبکہ بعض مقامات پر پھل اور سبزیاں دوپہر سے پہلے ختم ہونے کی شکایات رہیں۔دوسری طرف سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پرفی کلو برائلر گوشت کی قیمت 595روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت411روپے کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 2روپے اضافے سے 262روپے پر رہی ۔ دکانداروں نے مہنگے داموں خریداری کو جواز بناتے ہوئے سرکاری نرخنامے کے برعکس فروخت جاری رکھی ۔ مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے 595روپے کے بجائے 700سے 730روپے کلو تک فروخت کیا جاتا رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں