ڈی جی ایل ڈی اے نے سہولت سنٹر میں شہریوں کے مسائل دریافت کئے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روزشہری سہولت سنٹر کا دورہ کیا،شہریوں سے انکے مسائل بارے دریافت کیا۔
ڈی جی نے پراپرٹی ٹرانسفر، این او سی کے حصول کیلئے آئے شہریوں سے فیڈ بیک لیا،سفٹڈ اور نان سفٹڈ فائلوں کے التوابارے بھی دریافت کیا۔ڈی جی نے ہاؤسنگ کے متعلقہ ڈائریکٹرز کو درخواستوں کی پراسیسنگ تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ڈائریکٹر سنٹرنے بتایا ایل ڈی اے نے چالان جمع کرانے والے 1734 رہائشی اور 30 کمرشل نقشے منظور کئے۔