سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی ، عملدرآمد رپورٹ طلب

لاہور ( کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے دائر درخواست پر گزشتہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے۔۔
سماعت دس روز تک ملتوی کردی ۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سماعت کی ۔ وکیل نے کہا کہ لاوارث لاشوں کی شناخت کے لیے سافٹ وئیر بنا تھا، مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔
وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ اس سافٹ وئیر کے ذریعے کام ہو رہا۔ وکیل نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی ہی نہیں ہو رہی۔