شہر میں کورونا کا نیا ویریئنٹ بی 55 کمزرو پڑنے لگا

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی دارالحکومت میں کورونا کا نیا ویریئنٹ بی 55 کمزرو پڑنے لگا۔لاہور کی بڑی تعداد میں کورونا کی علامات موجود مگر پی سی آر میں کورونا نیگٹیو آنے لگا۔
ماہر کورونا ایکسپرٹ معروف پلمانالوجسٹ ڈاکٹر عرفان ملک کا کہنا ہے کہ کورونا رمضان سے شروع ہے اور اب کمزور ہونے ہوتا جارہا ہے ،کورونا کا پی سی آر کرانے کی بجائے ایچ آر سی ٹی (چھاتی کا سی سٹی سکین) کرارہے ہیں،شہر میں بہت بڑی تعداد میں کورونا کا وائرس موجود ہے ۔لہذاکورونا کا پی سی آر کرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہمارے پاس جدید کورونا کٹس موجود نہیں ہیں۔