افریقی وزرا کے اعزاز میں سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں استقبالیہ

افریقی وزرا کے اعزاز میں سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں استقبالیہ

لاہور(خبرنگار)افریقہ ہاؤس پاکستان اور وزارت خارجہ کے اشتراک سے افریقی ممالک کے وزرا اور بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں پاکستان اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں استقبالیہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر صنعت شافع حسین نے خصوصی شرکت کی۔

 چیئرمین افریقہ ہاؤس محمد ریحان یونس،ایمبیسڈر حامد اصغر خان،یوگنڈا کے وزیر زراعت فریڈریک،افریقی ممالک اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان افریقہ فرینڈز شپ کا کیک بھی کاٹا گیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے مابین موجود سرمایہ کاری اور تجارتی خلا دور کرنا ہوگا ،وقت آگیا ہے کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے مابین تجارتی حجم بڑھایا جائے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات حاصل ہیں۔افریقی ممالک کے سرمایہ کاروں کی پنجاب میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کیلئے گارمنٹ سٹی بنایا جا رہا ہے۔ گارمنٹ سٹی میں مقامی سرمایہ کاروں کے علاوہ چین اور دیگر غیر ملکی سرمایہ کار ٹیکسٹائل انڈسٹری لگا رہے ہیں۔ پاکستان اور افریقی ممالک ٹیکسٹائل سیکٹر میں اشتراک کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں