جہاد کا فتویٰ آیا تو سیکولرز کی چیخیں بلند ہونے لگیں : ہشام الٰہی

جہاد کا فتویٰ آیا تو سیکولرز کی چیخیں بلند ہونے لگیں : ہشام الٰہی

لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ جہاد کا اعلان کرنا حکومت اور اسلامی ریاستوں کی ذمہ داری ہے۔۔۔

اگر حکومت پاکستان نے اسرائیلی بربریت کے خلاف جہاد کا اعلان کیا، جمعیت اہلحدیث کے ہزار وں کارکن ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ۔اسلام آباد فلسطین کانفرنس میں علما نے جہاد کا فتویٰ دیا تو کچھ لبرل سیکولر مافیا کی چیخیں بلند ہونا شروع ہوگئیں جبکہ جہاد کا فتویٰ ساڑھے چودہ سو سال قبل رسول ؐنے دے دیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت کے مرکزی سیکرٹریٹ قرآن و سنہ اسلامک سنٹر میں علمائے کرام کے اجلاس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہفلسطین اپنی مدد آپ کے تحت اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ،پاکستان سعودی عرب ملکر فلسطین کاز پر ان کے حقوق، انکی امداد کے لئے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اہل غزہ اہل فلسطین کاز پر امت مسلمہ مذمتوں کی بجائے عملی بیداری کاثبوت دے ۔آج امت مسلمہ زوال، باہمی افتراق وانتشار،اختلاف اور کمزوری کا شکار ہے جس کی وجہ سے ا سرائیل نے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کردی ۔ مسلم حکمران متحد ہوکر مظلوم فلسطینیوں کاتحفظ کرنے اوراسرئیلی جارحیت کا جواب دینے میں ناکام ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں