مدارس کو تعلیم کے جدید طریقہ کار کو اپنانا ہوگا : ڈاکٹر راغب نعیمی
لاہور(سیاسی نمائندہ)جامعہ نعیمیہ اور نجی یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پرد ستخط ہوگئے۔ ایم اویو سائن کرنے کی تقریب میں جامعہ نعیمیہ کی طرف سے ڈاکٹرراغب حسین نعیمی اور ڈاکٹرارشداقبال نعیمی نے شرکت کی۔
معاہدے کے تحت جامعہ نعیمیہ کے طلبہ وطالبات کو یونیورسٹی میں ایم فل کرنے پر 50فیصد فیس میں رعایت ملے گی۔اس موقع پر ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا اہل مدارس کوتعلیم کے جدیدطریقہ کار کو اپنانا ہوگا۔دینی طلبہ کوقرآن وحدیث اورفقہ کیساتھ سماجی امورسے بھی آگاہی دینا ہوگی۔بطور مسلمان اورعالم دین ہمارا کردار قرآن وسنت کی تعلیمات کامظہر ہونا چاہیے ۔ایک کامیاب داعی کے لئے لازمی ہے کہ وہ متعدد علوم سے بہرہ ور ہو۔