ڈی سی کی زیرصدارت انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس
قصور(نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور محمدعیسیٰ خاں، نمائندہ سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں سکیورٹی کی صورتحال اور دیگر اہم امور زیربحث آئے ، ڈپٹی کمشنر عمران علی نے نمبردار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے خصوصی ملاقات کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہاکہ نمبردار ایسوسی ایشن ایک متحد اور فعال پلیٹ فارم ہے جو ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور حکومتی اقدامات میں معاونت کے لیے تیار رہتاہے ، انتظامیہ اور نمبردار برادری مل کر عوام کی خدمت کریں اور ترقی کا سفر آگے بڑھائیں، اس موقع پر نمبردار ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومت کے ساتھ مل کر علاقے کی بہتری اور عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں میں شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیاگیا، انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کے ویژن کے تحت عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے ، ضلعی انتظامیہ کیلئے گاؤ ں کی تعمیروترقی و مسائل سے آگہی کے لیے نمبردارحکومت کا پہلا اہم بنیادی نمائندہ ہے ،دریں اثناء ڈپٹی کمشنر سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے ملاقات کی،جس میں بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کو درپیش مسائل، سہولیات اور مریضوں کو بہتر طبی خدمات فراہم کرنے سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔