بڑے بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ اور سیکٹرکمانڈر ستلج رینجرز بریگیڈیئر سید نیئر عباس کی زیر صدارت ڈسکوز سپورٹ یونٹس کا اجلاس ہوا۔۔۔
جس میں بڑے بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اجلاس میں سی سی پی او لاہور، لیسکو کے تمام سرکلز کے ایس ایز، آئی ایس آئی، ایم آئی اور ایف آئی اے کے نمائندگان نے شرکت کی۔