ستھرا پنجاب: افرادی قوت اورمشینری دستیابی کا جائزہ

ستھرا پنجاب: افرادی قوت اورمشینری دستیابی کا جائزہ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت صوبائی کنٹرول روم میں ہونے والے اجلاس کے دوران ستھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری آسیہ گل اور پنجاب کی تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ہر تحصیل میں افرادی قوت، مشینری کی دستیابی اور مانیٹرنگ میکانزم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے گوجرانولہ سٹی، پنڈی بھٹیاں اور ملکوال میں ایچ آر کی کمی دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سٹاف کی حاضری پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ حاضری لگانے کے بعد عملہ صفائی متعلقہ جگہ پر کام کر رہا ہے ۔ صوبائی وزیر نے فیصل آباد میں ایک جگہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا تمام ڈسٹرکٹ منیجرز گاڑیوں پر ٹریکنگ سسٹم کی لازمی تنصیب یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں مانیٹرنگ آفیسرز کی بھی روزانہ رپورٹ کنٹرول روم کو بھجوائیں۔ شفافیت یقینی بنانے کے لئے ماہ رواں سے ہر قسم کی ادائیگی صرف ڈیجیٹل انوائس پر ہوگی، ٹریکر کے بغیر کوئی گاڑی پائی گئی تو کنٹریکٹر کو جرمانہ کیا جائیگا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے سی ای اوز کو ہدایت کی کہ مانیٹرنگ میکانزم میں بہتری کیلئے پی آئی ٹی بی سے رابطہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں