پنجاب سوشل سکیورٹی گورننگ باڈی اجلاس،نئی اصلاحات کی منظوری

پنجاب سوشل سکیورٹی گورننگ باڈی  اجلاس،نئی اصلاحات کی منظوری

لاہور (خبر نگار)پنجاب سوشل سکیورٹی (پیسی) /گورننگ باڈی کا 168 واں اجلاس صوبائی وزیر لیبر / چیئرمین گورننگ باڈی پیسی فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت پنجاب سوشل سکیورٹی ہیڈآفس میں ہوا۔

سیکرٹری لیبر نعیم غوث، کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی محمد علی ود یگرتمام ممبرز گورننگ باڈی پیسی بھی اجلاس میں موجود تھے ۔ اجلاس میں مزدوروں کی فلاح کے لئے اہم فیصلے کئے گئے ، نئی اصلاحات کی منظوری دی گئی۔دو یا دو سے زیادہ ملازمین والے صنعتی و کمرشل ادارے سوشل سکیورٹی سے رجسٹرڈ ہوں گے ۔پنجاب سوشل سکیورٹی گورننگ باڈی نے باقاعدہ منظوری دے دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں