محکمہ لیبر کی تاریخ میں پہلی بار آن لائن کچہری

محکمہ لیبر کی تاریخ میں  پہلی بار آن لائن کچہری

لاہور (خبر نگار)محکمہ لیبر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آن لائن کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اپنے فیس بک لائیو سیشن میں مزدوروں کی شکایات سنیں۔

اس موقع پر سیکرٹری لیبر نعیم غوث، کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی، ڈی جی لیبر کلثوم حی اور دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے ۔ مزدوروں نے لیبر ویلفیئر، ورکرز ویلفیئر فنڈز اور پنجاب سوشل سکیورٹی سے متعلقہ شکایات درج کروائیں جن پر صوبائی وزیر نے فوری حل طلب شکایات پر موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں