نیلا گنبد کی بحالی کیلئے 100 دکانیں گرانے کی تیاری

نیلا گنبد کی بحالی کیلئے 100 دکانیں گرانے کی تیاری

لاہور (عمران اکبر )تاریخی نیلا گنبد کی بحالی کیلئے 100 دکانیں گرانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔ دکانیں گرانے سے 15 ہزار گھرانوں کے چولہے ٹھنڈے ہونے کا خدشہ ہے۔تفصیل کے مطابق نیلا گنبد سائیکل مارکیٹ شہر کی معروف مارکیٹ ہے۔

65سال قبل نیلا گنبد کی حدود میں مقامی لوگوں نے د کانیں تعمیر کیں تو محکمہ اوقاف نے 1960کے ایکٹ کے مطابق کرائے وصول کرنا شروع کردئیے جس کے بعد اب تک سو د کاندار کرایہ دے رہے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کی ریونیو فرد کے مطابق د کانیں سرکار کی ملکیت ہیں ،انتظامیہ نے د کانداروں کو د کانیں خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ۔ ضلعی انتظامیہ نے مئی میں دکانیں گرانے کیلئے ہوم ورک مکمل کر لیا ،داخلی راستے پر تعمیر سائیکل مارکیٹ کی 100 دکانیں گرائی جائیں گی، ڈی سی سیدموسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ والڈ سٹی کی بحالی کے تحت دکانیں مسمار کی جا رہی ہیں،دکانیں گرانے کا مقصد نیلا گنبد کی خوبصورتی کو بحال کرنا ہے ،دکانداروں کو قانون کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا۔معاوضہ لے کر دکاندار اپنے لئے متبادل جگہ تلاش کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق د کانداروں کو نیلا گنبد کے قریب فوارہ چوک پر 4تہہ خانوں کی پارکنگ میں آئندہ 2سال تک جگہ فراہم کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں