بچے کو گاڑی تلے دیکر مارنے والا ڈرائیور گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس نے رنگ روڈ پر 8 سالہ بچے کو گاڑی سے روند کر فرار ہونے والا ڈرائیور گرفتار کر ا دیا ،حادثے کے نتیجے میں بچہ موقع پر دم توڑ گیا ۔
اس دوران گرفتاری کے ڈر سے ملزم شفقت نے شیرا کوٹ کی طرف فرار کی کوشش کی، انچارج چوکی میو ہسپتال اسکا پیچھا کرتا رہا اور بادامی باغ منڈی کے قریب اسے روک کر پکڑ لیا۔ ملزم کو متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔