دفاع وطن پر کبھی سمجھوتہ کیا نہ کرینگے : سنی تحریک

 دفاع وطن پر کبھی سمجھوتہ  کیا نہ کرینگے : سنی تحریک

لاہور(سپیشل رپورٹر،آن لائن)پاکستان سنی تحریک لاہور ڈویژن کے کوآرڈینیٹر صاحبزادہ نعمان شاکر، جوائٹ سیکرٹری لاہور محمد سلیم قادری نے مشترکہ بیان میں کہا ملکی خودمختاری اور دفاع وطن پر کبھی سمجھوتہ کیا نہ کرینگے۔۔۔

ملک دشمن بھارت کے اوچھے فسطائی ہتھکنڈوں کے مقابلہ میں پاکستانی مِلت سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے ،ملکی دفاع کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ فیصلے بروقت، جرات مندانہ اور قومی جذبات کے عین ترجمان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا سنی تحریک ہر اس فیصلہ کن پالیسی کے ساتھ کھڑی ہے جو پاکستان کی خودداری، سالمیت اور داخلی استحکام کی ضامن ہو۔ادھر سربراہ سنی تحریک مولانا محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا بعض جماعتیں لاہور میں فر قہ وار یت کو ہوا دے رہی ہیں، ہماری مسا جد پر قبضہ کرنے والو ں کا نو ٹس لیا جائے اگر فسادات ہوئے تو ذمہ داری پنجاب حکومت پر ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوبلی ٹا¶ن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں