قصور:بیوی کوطلاق دینے والے نے زندگی ختم کرلی
قصور(نمائندہ دنیا) قصور کے نواحی علاقے حاجی گگا میں 2ماہ قبل بیوی کو طلاق دینے والے شخص نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔
مقتول کے بھائی کے مطابق انکے بھائی نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر دو ماہ قبل اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی۔ چند روز سے خاموشی اختیار کیے ہوئے تھا۔ گذشتہ روز گھر میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر موت کو گلے لگا لیا۔ ریسکیو عملہ نے لاش اُتار کر لواحقین کے حوالے کردی۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔ دریں اثناروشن بھیلہ میںگھریلولڑائی جھگڑے سے دلبرداشتہ نوجوان کااقدام خودکشی۔ روشن بھیلہ کے رہائشی اسلم کے بیٹے شہزاد نے گھریلوجھگڑے پر چوہے مار گولیاں کھاکر موت کو گلے لگانے کی کوشش کی جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور پہنچا دیاگیا۔