امت مسلمہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے،ابوالخیر زبیر
قصور(نمائندہ دنیا)غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے اس ظلم اور بربریت کے خلاف اب مائیں بہنیں بھی مظلوموں کی دادرسی کیلئے میدان عمل میںنکل آئی ہیں۔
امریکی، اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کر کے امت مسلمہ ان دونوں ملکوں کی معاشی تباہی کا سامان کرسکتی ہے۔ان خیالات کااظہار جمعیت علما پاکستان وملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا غزہ کے مسلمانوں پر بم برسائے جارہے ہیں اسرائیلی بمباری سے ہرروز سینکڑوں مسلمان شہید ہورہے ہیں 60ہزار سے زائد افرادجام شہادت نوش کر چکے ہیں جن میں 18ہزار سے زائدمعصوم بچے بھی شامل ہیں ۔پورا غزہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا قوم امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے تاکہ ان کو معاشی ضرب لگے جب ان کو معاشی ضرب لگے گی تو وہ ظلم وستم سے باز آئیں گے ۔مسلم امہ اپنی حکومتوں پر بھی دباﺅ ڈالے کہ وہ سرکاری سطح پر اسرئیل کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور جہاں جہاں انکی مصنوعات رکھی ہوئی ہیں ان مالز کا بھی بائیکاٹ کیاجائے، دکانداروں کا بھی بائیکاٹ کریں،ہمارے حکمراں بھی خواب غفلت سے جاگیں اور ان ظلوم مسلمانوں کی مدد کریں کچھ نہیں کرسکتے تو سرکاری سطح پر ان کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کریں۔