پولیس خدمت مراکز،رواں سال 12 لاکھ شہری مستفید
لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں ،رواں سال اب تک 12 لاکھ 2 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا 5 لاکھ 77 ہزار شہریوں نے پولیس ویری فکیشن کر ائی،2 لاکھ 83 ہزار شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کئے ۔1 لاکھ 39 ہزار شہریوں نے کرایہ داری اندراج کر ایا۔50ہزار شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ حاصل کئے۔ کمزور طبقات کیلئے جاری اقدامات کے تحت 44 ہزار افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔