ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ پر عملدرآمد کیس پر فیصلہ محفوظ

ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ  پر عملدرآمد کیس پر فیصلہ محفوظ

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ پر عملدرآمد کیس کی سماعت کرتے ہوئے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر سماعت کی۔گزشتہ روز ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز، عدالتی معاون قراة العین افضل عدالت میں پیش ہوئیں، عدالتی معاون نے دلائل دیتے ہوئے کہا یہ آئینی عدالت ہے ، ایڈووکیٹ جنرل کا دفتر آئینی دفتر ہے ،ہائیکورٹ اس بنا پر ایڈووکیٹ جنرل کو معاون کے لئے نوٹس جاری کر سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں